Advertisement
پاکستان

کورونا وائرس : ملک میں مزید 48 اموات ، 2ہزار 517 کیسز رپورٹ

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران 48 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2517 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 14th 2021, 11:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید48افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار384ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 73ہزار 220ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.19 فیصد رہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ24ہزار 106ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 282افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 96ہزار 364ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 780افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 26ہزار403ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3723افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار778کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 257مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد78 ہزار969جبکہ اموات کی تعداد724تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 414افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18ہزار186ہوچکی ہے جبکہ 511افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے  لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  4123فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 80 ہزار438مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 9 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 9 hours ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 8 hours ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 10 hours ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • a day ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • a day ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 hours ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • a day ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • a day ago
Advertisement