Advertisement

اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے جاری، شہداء کی تعداد 87 ہو گئی

غزہ: (ویب ڈیسک) ظالم اسرائیل کی فوج کی طرف سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، عید والے دن مزید فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، شہداء کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔ شہید ہونے والوں میں 17 بچے ، 7 خواتین شامل ہیں. اب تک 7 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 14th 2021, 2:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

عرب میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں 6 منزلہ عمارت سمیت رہائشی عمارتوں پر بھی میزائل حملے کیے۔ جمعرات کی صبح جب فلسطینی شہری نماز عید کی ادائیگی کے لیے گھروں سے روانہ ہوئے تو آسمان پر صہیونی جنگی طیاروں کی گھن گرج سنائی دی اور سفاک دہشت گردوں نے نہتے لوگوں کو اپنے میزائلز کے نشانے پر رکھ لیا۔

غزہ میں فلسطینی حکام کے مطابق اب تک 87 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 17 بچے شامل ہیں جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ گھر اور عمارتیں تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

فلسطینی ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے حملوں میں زہریلی گیس بھی استعمال کیے جانے کا شبہ ہے، شہدا کے جسد خاکی سے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جن کا معائنہ جاری ہے۔ اسکے باوجود آہوں اور سسکیوں میں سیکڑوں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز عید ادا کی۔

غزہ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق عید سے پچھلی شب یہاں کے رہائشیوں کے لیے 2014 کے بعد سب سے مشکل اور طویل رات تھی۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ غزہ میں جاری جھڑپوں کی شدت میں جلد کمی آئے گی۔

عالمی طاقتیں اس وقت خطے میں جنگ بندی پر زور دے رہی ہیں اور واشنگٹن نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کروانے کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ بھی بھیجیں گے۔

صدر بائیڈن نے بدھ کو اسرائیلی صدر بنیامن نتن یاہو سے گفتگو کے بعد کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ معاملہ جلد از جلد ختم ہو جائے گا۔

اُدھر جمعرات کو غزہ کی سرحد پر اسرائیلی افواج اکٹھی ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

شمالی اسرائیل جمعرات کی صبح خطرے کے سائرن کی آواز سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حماس تنظیم کے ساتھ جاری عسکری جارحیت شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شمالی اسرائیل میں سائرن بجائے گئے۔

اس سے قبل غزہ میں حماس تنظیم کی جانب سے داغے گئے راکٹوں کے سبب جنوبی اور وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔

 اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصبح بتایا کہ پیر کی شام سے اب تک غزہ کی پٹی سے تقریبا 1500 راکٹ اسرائیل کے مختلف شہروں پر داغے جا چکے ہیں۔

Advertisement
بلوچستان:ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز  تھانوں پردہشتگردوں کا  حملہ، 2 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی

بلوچستان:ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پردہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ

  • 12 گھنٹے قبل
ملک میں مہنگائی  اور بے روزگاری سے تنگ آکر پچھلے تین سالوں میں 28 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر پچھلے تین سالوں میں 28 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے

  • 3 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا :ضلع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

خیبرپختونخوا :ضلع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان

پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان

  • 17 منٹ قبل
تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی

  • 14 گھنٹے قبل
امریکاکا  ایران سے متعلقہ کئی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان

امریکاکا ایران سے متعلقہ کئی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
ہینڈ شیک تنازع،پی سی بی کا میچ ریفری کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر سخت مؤقف، آئی سی سی کو دوسرا خط

ہینڈ شیک تنازع،پی سی بی کا میچ ریفری کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر سخت مؤقف، آئی سی سی کو دوسرا خط

  • 36 منٹ قبل
وزیراعظم شہباز شریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، سعودی ولی عہد کی دعوت پر ریاض روانہ

وزیراعظم شہباز شریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، سعودی ولی عہد کی دعوت پر ریاض روانہ

  • ایک گھنٹہ قبل
جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر

جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر

  • ایک گھنٹہ قبل
یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
دنیا ئے موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 51 برس بیت گئے

دنیا ئے موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 51 برس بیت گئے

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement