مانچسٹر: برطانیہ میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلنے لگی ہے ، پبلک ہیلتھ آف انگلینڈنے کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ آف انگلینڈ کاکہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے کیسز میں 152فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متاثرین کی مجموعی تعداد1ہزار313ہوگئی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظر بلیک برن میں آئندہ ہفتے سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ ہنگامی بنیادوں پر کیا گیا ہے کیونکہ کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ کاشدید خدشہ ہے ۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ " ہم اس کے بارے میں فکرمند ہیں کیونکہ یہ پھیلتا ہی جارہا ہے ،" انہوں نے مزید کہا کہ جمعرات کو اس پر مزید بات کی جائے گی ۔ شمال مغربی انگلینڈ میں مختلف نوعیت کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر گھر گھر جاکر ٹیسٹنگ کی گئی ہے ، جب کہ ویکسینیشن کی اضافی سہولیات کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے ۔
یاد رہے کہ لنکا شائر میں کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر نیشنل ہیلتھ سروس نے ملک بھر میں 40 سال یا اُس سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کورونا کی بھارتی قسم کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لنکا شائر کو ہنگامی طور پر اضافی ویکسین دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 44 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ مہلک وائرس 1لاکھ 29ہزار سے زائد افراد کی جان لے چکا ہے ۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 10 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 8 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 9 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 9 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago








