لاس اینجلس :عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹی وی ٹاک شو ' لیری کنگ لائیو' کے میزبان لیری کنگ 87 برس کی عمر میں کورونا وائرس کے باعث چل بسے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی میزبان لیری کنگ کورواں ماہ کےآغاز میں کورونا کے باعث لاس اینجلس کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ لیری کنگ کی وفات کی خبر' اورامیڈیا ' نے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں شئیر کی ۔ اس پیغام میں لکھا گیا کہ"ہمارے شریک بانی، میزبان اور دوست لیری کنگ 23 جنوری کی صبح لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر میں 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئےہیں "۔
— Larry King (@kingsthings) January 23, 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیری کنگ امراض قلب سمیت مختلف طبی مسائل کا شکار تھے ۔
1933 میں نیو یارک میں پیدا ہونے والے لیری کنگ نےصحافتی کیریئر کا آغاز فلوریڈا کے شہرمیامی میں بطور مقامی رپورٹر کیا۔ 1970 کی دہائی میں ایک کمرشل نیٹ ورک میوچل براڈکاسٹنگ سسٹم پر اپنے ریڈیو پروگرام " دی لیری کنگ شو " سے شہرت حاصل کی تھی۔ وہ 1985 سے 2010 کے درمیان امریکی ٹی وی چینل سی این این پر لیری کنگ لائیو کے میزبان رہے ۔
لیری کنگ وہ واحد ٹی وی میزبان ہیں جنہیں 25 سال تک ٹی وی ٹاک شوز کرنے کا اعزازحاصل ہے۔ چھ عشروں پر محیط کیریئر کے دوران لیری کنگ نے تقریبا 50ہزار سے زائد انٹرویوز کیے جن میں رچرڈ نکسن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک ہر امریکی صدر سمیت دنیا بھر کی متعدد عوامی شخصیات شامل ہیں ۔ سی این این پر اپنے آخری پروگرام میں انہوں نے اپنے ناظرین سے کہا: "میں نہیں جانتا آپ لوگوں سے کیا کہوں میرے ناظرین ، آپ کا شکریہ۔ الوداع کی بجائے ، اتنا عرصہ کیسے؟
انھوں نے امریکی اخبار' یو ایس اے ٹوڈے' کے لیے 20 برس سے زائد عرصے تک کالم نگاری بھی کی۔ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر انٹرویوز کا سلسلہ جاری رکھا اور 2012 میں آن ڈیمانڈ ڈیجیٹل نیٹ ورک اورا ٹی وی، ' لیری کنگ ناؤ' کی میزبانی کی۔ 2012 میں ہی انہوں نے اورا ٹی وی پر ایک اور شو 'پولیٹیکنگ ود لیری کنگ' کی میزبانی کا بھی آغاز کیا تھا۔
لیری کنگ نے آٹھ شادیاں کیں جن سے ان کے پانچ بچے تھے ۔ گزشتہ سال انہوں نے ایک بیٹے اور بیٹی کی موت کا صدمہ بھی برداشت کرنا پڑا ۔براڈکاسٹنگ کے علاوہ کنگ نے 1988 میں 'لیری کنگ کارڈیک فاؤنڈیشن ' کی بنیاد رکھی جوامراض قلب میں مبتلا مستحق مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی میں مددکرتی ہے ۔

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 18 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 18 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 18 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 19 منٹ قبل





