محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سمندری طوفان سے براہِ راست کوئی خطرہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ممکنہ طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان زورپکڑ رہا ہے لیکن پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہوکر گزرے گا، جس کے بعد پاکستان میں سمندری طوفان’توکتے‘کاخطرہ کم ہونے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سمندری طوفان سے براہِ راست کوئی خطرہ نہیں، لیکن اس کے اثرات ہیٹ ویو اور گرد آلود ہواؤں کی شکل میں سامنے آنے لگے ہیں، سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ اب 1210 کلومیٹر ہے، اور طوفان کے دور ہونے کے باعث کراچی میں بارش کا امکان کم ہوگیا ہے، اور آئندہ دو روز تک کراچی کا موسم شدید گرم رہ سکتا ہے، جب کہ جنوب مشرقی سندھ میں بارش ہوسکتی ہے،
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان اگلے چند گھنٹوں میں شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے، اور سمندری طوفان کے تیور بتارہے ہیں کہ سندھ کے متعدد اضلاع میں 17 سے 20 مئی تک 70 سے 90 کلو میٹر کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ تیز آندھی اوربارش کا امکان ہے، جب کہ چند روز کے دوران کراچی سمیت سندھ میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ’توکتے‘ انتہائی شدت کے طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، اور اس کا رُخ بتدریج شمال مغرب میں بھارتی گجرات کی جانب رہے گا، اُدھر سمندری طوفان کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جُزوی ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا ہے، شہر میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہوگئی ہیں، یہ سمندری ہوائیں 2 سے 3 روز تک بند رہ سکتی ہیں۔البتہ شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ نے ہیٹ ویو سے بچنے کے لئے شہریوں سے احتیاط کرنے، زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور بلاوجہ دھوپ میں جانے سے گُریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

سموسہ نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی کر دی،پولیس نے انوکھا مقدمہ درج کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا پنجاب میں خواتین کے لیے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کرانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
"مصطفیٰ نواز کھوکھر کی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر پانی کا شدید دباؤ، کئی مقامات پر ریکارڈ ٹوٹ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پیوٹن کی کم جونگ ان سے ملاقات، کورین صدرکی کرسی سےڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،غیر اخلاقی ویڈیو ز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم سے چینی وزیرصنعت کی ملاقات،کان کنی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

آرمی چیف کی مدت اب 5 سال ہے، غیر ضروری بحث چھیڑنا درست نہیں: رانا ثناء اللہ
- ایک گھنٹہ قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 2 منٹ قبل

جنرل ساحر شمشاد کی قطر کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 21 منٹ قبل