7 اکتوبر سے شہدا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 487 ہو گئی ہے


الجزیرہ کے مطابق گزشتہ رات بھر صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری ہوتی رہی، فلسطینی میڈیا نے آج علی الصبح بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں غزہ پٹی کے جنوب میں میں واقع رفح میں اور شمال میں غزہ شہر میں درجنوں کی تعداد میں شہادتیں ہوئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق فلسطینی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 64 کھلاڑی اور کھیلوں سے وابستہ اہلکار شہید ہو چکے ہیں، وفا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ خان یونس میں ایک گھر پر حملے میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔
رفح کے مغرب میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کیا گیا جس میں 5 شہری شہید ہوئے۔ وسطی غزہ میں اصحابہ میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس کے رہائشی مکانات پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری سے درجنوں شہادتیں ہوئی ہیں۔ حملے کے علاقوں میں اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کے باعث ریسکیو آپریشن اور ملبے کے نیچے دبی لاشوں کو نکالنا بھی ممکن نہیں ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے غزہ کا مقتل مزید 310 فلسطینیوں کے خون سے رنگ دیا ہے، جس سے 7 اکتوبر سے شہدا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 487 ہو گئی ہے۔

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 19 گھنٹے قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 12 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 دن قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل




