Advertisement

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائی ، بین الصوبائی گروہ گرفتار ، ایک میٹرک ٹن منشیات برآمد

ملزمان منشیات کو پنجاب کے دیگر اضلاع میں سپلائی کرتے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 13th 2023, 4:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائی ، بین الصوبائی گروہ گرفتار ، ایک میٹرک ٹن منشیات برآمد

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران منشیات سمگلرز کے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرکے ایک میٹرک ٹن منشیات برآمد کرلی ہے۔

این ایف ترجمان کے مطابق کوٹ مومن سے خواتین اورمرد ملزمان پر مشتمل گروہ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکی گئی ہے۔

اے این ایف نے کامیاب آپریشن میں 4 خواتین سمیت 9 منشیات سمگلر ز کو گرفتار کر لیا۔ بین الصوبائی سمگلر گینگ، خواتین کے ذریعے پنجاب کے شہروں میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ایک میٹرک ٹن منشیات برآمد کی گئی۔

خواتین اور مرد ملزمان، ایک خاندان کے بھیس میں کوٹ مومن میں کرائے کے مکان میں مقیم تھے۔ اے این ایف ٹیم نے کوٹ مومن کے قریب 3 گاڑیوں کو تلاشی کےلئے روکاتودورانِ تلاشی، گاڑیوں سے مجموعی طور پر 703 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

دوران تفتیش ملزمان نے کوٹ مومن میں واقع مکان میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف کیا۔ملزمان کی نشاندہی پر اے این ایف کی ٹیم نے مکان پر بروقت چھاپہ مارا۔ کارروائی کے نتیجے میں گھر سے 398 کلوگرام افیون برآمد کر کے 4 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان خیبر پختونخوا سے منشیات سمگل کر کے مذکورہ مکان میں سٹور کرتے تھے۔ ملزمان منشیات کو پنجاب کے دیگر اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔

Advertisement
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 21 hours ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • a day ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • a day ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 hours ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 days ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • a day ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 hours ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • an hour ago
Advertisement