اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا


اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 14 آپریشنز میں ایک ٹن 74 کلو گرام منشیات اور 1830 نشہ آور گولیاں برآمدکرکے7ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق امین پور انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 110.4 کلو گرام افیون اور 403.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔گوادر کے علاقے پیشوکان میں کارروائی کے دوران 130 کلو چرس، شکار پور روڈ سکھر پر ٹرک سے 110 کلو گرام چرس اورچمن کے غیر آباد علاقے سے 100 کلو چرس برآمد کی گئی ۔نوکنڈی چاغی کے غیر آباد علاقے سے 84 کلو افیون برآمد کی گئی۔باجوڑ کے علاقے سے 51.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔
ورسک روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 14.4 کلوگرام افیون اور 28.8 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کر لیاگیا۔کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب برساتی نالے سے 24 کلو چرس برآمد کی گئی ۔شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس میں جاپان بھیجے جانے والے پارسل سے 10 کلو آئس برآمد کی گئی۔
زخہ خیل خیبر میں تین ملزمان سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 0.9 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ،ملزم بذریعہ پرواز نمبر QR-601 دوحہ کےلئے روانہ ہو رہا تھا۔لیبر کالونی پشاور پر گاڑی سے 2.4 کلوگرام افیون برآمدکر کے دو ملزما ن کو گرفتار کر لیا گیا ۔
جوہر ٹائو ن لاہور میں واقع کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 640 گرام آئس برآمد کی گئی۔پاک افغان بارڈر چمن پر پارسل سے 1830 الپرازولم (نشہ آور) گولیاں برآمد کی گئیں ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago




