تاجر برادری کو آسان، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں وفاقی انشورنس محتسب کا کردار قابل تحسین ہے،ڈاکٹر عارف علوی
محتسب کے بروقت اور انصاف پر مبنی فیصلوں کو میڈیا پر مشتہر کیا جانا چاہیے


لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو آسان، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں وفاقی انشورنس محتسب کا کردار قابل تحسین ہے،انہیں چاہئے کہ وہ اپنے فیصلوں پرتیزی سے عملدرآمد کروائیں تا کہ سائلین کو اس کا براہ راست فائدہ پہنچے، قانونی چارہ جوئی کے بجائے ثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل کے مثبت نتائج برآمد ہونا خوش آئند ہے، انشورنس کمپنیوں کے مالکان بھی عوام کیلئے بہتر پراڈکٹس پیش کریں تاکہ لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہو ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں ”کاروبار کے استحکام میں انشورنس محتسب کا کردار” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل، ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر رفعت ملک، ڈاکٹر آصف محمود جاہ سمیت کاروباری افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے حوالے سے محتسب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ، انشورنس کا کام آئندہ نسلوں کو اعتماد سازی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنا ہے،محتسب کے کردار کی اہمیت کے پیش نظر اس کے بارے میں بھرپور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی انشورنس محتسب آسان اور فوری انصاف کے حصول کیلئے عام لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے انشورنس محتسب کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے محتسب کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ محتسب کے بروقت اور انصاف پر مبنی فیصلوں کو میڈیا پر مشتہر کیا جانا چاہیے۔ صدر مملکت نےلوگوں کو انشورنس محتسب سے رجوع کرنے پر زور دیا جو کافی حد تک آسان، تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کا آسان ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کا متبادل حل عدالتی نظام پر بوجھ کم کرنے کا طریقہ ہے۔
صدر مملکت نے انشورنس کمپنیوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ عوام کیلئے پر کشش پیکیج پیش کریں تاکہ انشورنس کے حوالے سے لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہو۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 7 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 7 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 4 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 7 گھنٹے قبل



