نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں اپنی جانیں قربان کیں


نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بڑے سانحے نے دہشت گردی کے خلاف ہماری قوم کے عزم کو مستحکم کیا۔
انہوں نے آرمی پبلک سکول کے سانحے کو 9 سال پورے ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نو سال پہلے دشمن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے کو پست کرنے کی ناکام کوشش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں اپنی جانیں قربان کیں۔
انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد اس قوم کو کبھی شکست نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکی ہے اور اس نے ملک میں شورش اور انتشار پھیلانے کیلئے دشمن کے تمام حربوں کو ناکام بنا دیا ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم تمام شرپسندوں کے خاتمے تک اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم پولیس، رینجرز اور پاک فوج سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اس سانحے کے بعد دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے تلاش کیا اور ان کا خاتمہ کیا۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 8 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 5 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 7 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 8 hours ago



