نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ 12 مقامات پر مصنوعی بارش کا مقصد سموگ اور آلودگی کو کم کرنا ہے

.jpg&w=3840&q=75)
لاہور : پنجاب حکومت کا بارش برسانے کا کامیاب تجربہ ، محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں سموگ کو کم کرنے کیلئے لاہور کے مختلف حصوں میں مصنوعی بارش کی گئی ہے ۔
لاہور میں مختلف مقامات پرمصنوعی بارش کی گئی جس میں جیل روڈ ، گلبرگ ، اپر مال ، لکشمی ، ٹاؤن شپ ، اندرون لاہور کے علاقے میں بارشیں کی گئیں ہیں ۔
شاہدرہ اور مریدکے میں بھی مصنوعی بارش کروئی گئی ہے ، لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے متحدہ عرب امارات سے بھی دو طیارے منگوائے گئے ۔
نگراں وزیر اعلی لاہورمحسن نقوی نے کہا کہ 12 مقامات پر مصنوعی بارش کا مقصد سموگ اور آلودگی کو کم کرنا ہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب رہا، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح لاہور آلودہ ترین شہر تھا، ملک کی تاریخ میں آج پہلی بار مصنوعی بارش کی گئی۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے ہم نے کوئی خصوصی خرچہ نہیں کیا، اسموگ کے خاتمے کے لیے اگر خرچہ کرنا بھی پڑتا تو میں دریغ نہ کرتا۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 8 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 8 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 8 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 5 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل



