اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ان تحفظات کو تسلیم کیا اور ادارے کے صدر دفتر کا دورہ کرنے پر جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیو یارک میں ملاقات ہوئی ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل تک جنوبی ایشیاء میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
آرمی چیف نے جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی کوششوں کی مذمت کی اور کہاکہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف دہرایا اور سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جاری وحشیانہ اسرائیلی مظالم اور دہشت گردی کے فوری خاتمے کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کریں تاکہ انسانی بحران کو روکا جا سکے۔
انہوں نے خصوصاً بے گناہ شہریوں کشمیریوں کی حالت ِ زار پر گہری تشویش ظاہر کی جنہیں بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ان تحفظات کو تسلیم کیا اور ادارے کے صدر دفتر کا دورہ کرنے پر جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی تمام سنجیدہ کوششوں پر پاکستان کی طرف سے مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 16 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 10 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل






