شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کا تین وقت کا کھانا پورا کریں یا لکڑی خریدیں ، انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی ہمیشہ سے یہی صورت حال ہے حکومت کو چاہیے کہ اس کو کوئی مستقل حل کیا جائے


ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس ناپید ہوگئی ہے، سخت موسم میں عوام کہیں سرے سے گیس غائب ہونے اور کہیں پریشر میں کمی کے باعث بلبلا اٹھے ہیں۔
شہریوں کا شکوہ ہے کہ حکومت نے 3 وقت گیس دینے کا وعدہ کیا تھا، یہاں تو ایک وقت بھی میسر نہیں ہیں، مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔
ادھر کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا، جو گیس 24 گھنٹوں میں کچھ دیر کیلئے آتی تھی اب وہ بھی آنا بند ہو گئی۔
لکڑیوں اور گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر چلی گئی ہیں، لائنوں میں لگ کر لوگ سلنڈر بھروانے پر مجبور ہیں۔
سردی میں اضافہ ہوتے ہی ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا#GNN #GNN_Updates #BreakingNews #NewsUpdates pic.twitter.com/PZ0MwoluUi
— GNN (@gnnhdofficial) December 16, 2023
ملک کے مختلف شہروں میں گیس بحران کے باعث ہوٹل مالکان نے بھی گیس پریشر میں کمی کے باعث ایل پی جی سلنڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کا تین وقت کا کھانا پورا کریں یا لکڑی خریدیں ، انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی ہمیشہ سے یہی صورت حال ہے حکومت کو چاہیے کہ اس کو کوئی مستقل حل کیا جائے ۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 17 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 13 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 11 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 14 hours ago






