Advertisement
پاکستان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی پیشگوئی کردی

گزشتہ روز مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ریکارڈ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 2:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش جبکہ گلگت بلتستان اورمری میں ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش، خیبر پختونخوا: پٹن 02، میرکھانی ،چترال 01، پنجاب:سیالکوٹ سٹی اورنارووال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت ، لہہ منفی 06، اسکردو منفی 04 ، کالام اور گوپس میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement