شہید فلسطینیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں


غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی جبکہ 100 افراد سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جبالیہ اور نصرت پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملوں میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے، اسرائیلی بمباری میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 100 افراد سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ،مارے جانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
کئی زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں لیجایا گیا ہے تاہم الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ کے ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،دوسری طرف درجنوں فلسطینی مرد و خواتین اور بچے لاپتہ ہیں ۔فلسطینی خبر رساں ادارہ وفا کی رپورٹ میں غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج جبالیہ میں البرش اور الوان خاندانوں کی ملکیت،رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کر رہی ہے ۔
امدادی کارکن متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں جس کے نتیجے میں مارے جانے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او)نے الشفاء ہسپتال کی صورتحال کو مکمل ہیبت ناک منظر اور کمال عدوان ہسپتال کی تباہی کو خوفناک قرار دیا ہے۔ادھر جنوبی غزہ کے علاقے رفح شہر میں بھوکے اور پیاسے فلسطینی پانی اور خوراک کے حصول کے لیے امدادی ٹرکوں کو لوٹ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مارے جانےوالے فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔جبکہ اسرائیل میں مارے جانے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد تقریباً 1,147 بتائی گئی ہے۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 8 گھنٹے قبل





