Advertisement
پاکستان

ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کےلئے نہیں تھی، ترجمان بانی پی ٹی آئی

سپریم کورٹ سے مجھے تاحال باقاعدہ طور پر کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نوٹس ملنے پر جواب جمع کرا دوں گا، عمیر نیازی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 9:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کےلئے نہیں تھی، ترجمان بانی پی ٹی آئی

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان عمیر نیازی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا الیکشن سے متعلق حکم نامہ پڑھ لیا ہے، مجھے تاحال باقاعدہ طور پر کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نوٹس ملنے پر جواب جمع کرا دوں گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ توہین عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے لیکن اس کا باقاعدہ نوٹس ابھی تک مجھے نہیں ملا، البتہ سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی اس کا باقاعدہ جواب داخل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، جمہوریت کو جنہوں نے ڈی ریل کیا ہے پہلے ان کو تو پکڑیں، ہمارا مقصد ہے الیکشن ہوں اور صاف و شفاف ہوں۔

عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو ہم نے خود جانے دیا، ضیاء الحق اور ایوب خان کا ہم کچھ نہیں کر سکے، اگر میری طاقت ان سب سے زیادہ ہے تو دیکھنے والی بات ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان بانی پی ٹی آئی عمیر نیازی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کو آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔

اس کے بعد سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن کمیشن کی جانب سے آر او اور ڈی آر اوز کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل عمیر نیازی کو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی تھی۔

Advertisement
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 10 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • ایک دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 12 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 6 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 8 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 11 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement