Advertisement

پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کو شکست

کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا میچ ٹائی ہو گیا تھا جس کے بعد سپر اوور میں پاکستان نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 9:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی  تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کو شکست

پاکستان کی ویمنزکرکٹ ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا میچ ٹائی ہو گیا تھا جس کے بعد سپر اوور میں پاکستان نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کی۔بسمہ معروف نے 68 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ ویمن کی امیلیا کیر کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

<p">سپر اوور میں پاکستان ویمن نے بغیر کسی نقصان کے 11 رنز سکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم سعدیہ اقبال کے اوور میں 8 رنز بنا سکی۔یہ محض دوسرا موقع ہے کہ پاکستان ویمن نے نیوزی لینڈ ویمن کو ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دی ہے۔ اس سے قبل اس کی واحد کامیابی نومبر 2017میں شارجہ میں تھی جہاں اس نے ثناء میر کی 4 وکٹوں اور بسمہ معروف کے ناقابل شکست 36 رنز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔نیوزی لینڈ نے پاکستان ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میڈی گرین 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ امیلیا کیر نے 77 اور سوفی ڈیوائن نے 29 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے نشرح سندھو اور غلام فاطمہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن کی جانب سے بسمہ معروف نے 68، عالیہ ریاض نے 44 اور فاطمہ ثناء نے 36 رنز سکور کیے جبکہ نجیہہ علوی 23 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ویمن 3 میچز کی سیریز میں 1-2 سے اپنے نام کر لی۔بسمہ معروف کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ ویمن کی امیلیا کیر سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔

Advertisement
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 4 hours ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 11 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 4 hours ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 9 hours ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 7 hours ago
Advertisement