Advertisement
پاکستان

اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں  5.8 شدت کا زلزلہ

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ دکانوں، دفاتر اور گھروں سے آیات پاک ، کلمہ طیبہ  کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 10:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں  5.8 شدت کا  زلزلہ

اسلام آباد: دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں  5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔


زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ دکانوں، دفاتر اور گھروں سے آیات پاک ، کلمہ طیبہ  کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 140 کلومیٹر زیر زمین تھی جب کہ اس کا مرکز ڈوڈا مقبوضہ کشمیر تھا۔


واضح رہے کہ اس  زلزلے میں  سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement