Advertisement
پاکستان

ہمارا مقصد اور ہدف پی ٹی وی پر علاقائی زبانوں کی برابر نمائندگی کو یقینی بنانا ہے

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی وی بولان پر ”ہزارگی زبان“ کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 19th 2023, 1:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہمارا مقصد اور ہدف پی ٹی وی پر علاقائی زبانوں کی برابر نمائندگی کو یقینی بنانا ہے

کوئٹہ: نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے پی ٹی وی بولان پر ”ہزارگی“ زبان میں نشریات کے آغاز پر ہزارہ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اور ہدف پی ٹی وی پر علاقائی زبانوں کی برابر نمائندگی کو یقینی بنانا ہے، پی ٹی وی بولان پر ہزارگی زبان کی نشریات ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہو رہا ہے، پی ٹی وی بولان کی نشریات اب عام انٹینا کے ذریعے دور دراز علاقوں تک دیکھی جا سکے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پی ٹی وی بولان پر ”ہزارگی زبان“ کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پی ٹی وی بولان پہلے ہی بلوچی، پشتو اور براہوی زبانوں میں اپنی نشریات پیش کر رہا ہے جبکہ آج ہزارہ برادری کے دیرینہ مطالبہ پر ہزارگی زبان میں بھی نشریات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بولان کی نشریات کیبل اور سیٹلائٹ پر پہلے سے موجود تھیں، یہ نشریات عام انٹینا کے ذریعے بھی دیکھی جا سکیں گی جس سے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہو سکیں گے جو سولر اور انٹینا کے ذریعے پی ٹی وی بولان کی نشریات دیکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے رواں ماہ پی ٹی وی ملتان کی نشریات کا دورانیہ بڑھا کر 24 گھنٹے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ری براڈ کاسٹ سینٹرز کے ٹرانسمیٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے، پہلے 22 ری براڈ کاسٹ سینٹرز کام کر رہے تھے اب کان میترزئی میں مزید ایک ری براڈ کاسٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے جس سے ان کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ری براڈ کاسٹ سینٹرز لوگوں تک پی ٹی وی کی نشریات پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پی ٹی وی بولان پر علاقائی زبانوں کی برابر نمائندگی یقینی بنانا ہے۔

Advertisement
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات   میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف

پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف

  • 44 منٹ قبل
ڈونلڈ  ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی

ڈونلڈ  ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی

  • 2 گھنٹے قبل
دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا،فیصلے سے ثابت ہوا کہ وہ ایک کرپٹ لیڈر ہیں،عطا تارڑ

دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا،فیصلے سے ثابت ہوا کہ وہ ایک کرپٹ لیڈر ہیں،عطا تارڑ

  • 5 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے

غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے

  • 12 منٹ قبل
پاکستان کے معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث چل بسے

پاکستان کے معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث چل بسے

  • 5 گھنٹے قبل
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم

کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم

  • ایک گھنٹہ قبل
 امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی

 امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی

  • ایک گھنٹہ قبل
ٹک  ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی

ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی

  • 29 منٹ قبل
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات

برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات

  • 2 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی  : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے

غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے

  • 19 منٹ قبل
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟

نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟

  • ایک گھنٹہ قبل
 پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری

 پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement