کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 64 فیصد تک کم ہو گیا


پاکستان کا کرنٹ اکاوٴنٹ چھ ماہ میں پہلی بار سرپلس میں پہنچ گیا۔ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 64 فیصد تک کم ہو گیا۔ چارماہ کے بعد نومبر پہلا مہینہ تھا جب کرنٹ اکاوٴنٹ سرپلس 9 ملین ڈالر رہا اور برآمدات 12 فیصد تک بڑھیں۔
مانیٹری اور مالیاتی پالیسی اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے سخت انتظامی اقدامات کے نتیجے میں مالی سال2024ء کے پہلے 5 ماہ میں کرنٹ اکاوٴنٹ بیلنس میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
درست پالیسیوں کے نتیجے میں مالی سال2024ء میں جولائی تا نومبر میں کرنٹ اکاوٴنٹ کا خسارہ کم ہو کر 1.16بلین ڈالر رہ گیا جو کہ گزشتہ سال اس عرصے کے دوران 3.3 بلین ڈالر تھا۔ 2.1 بلین ڈالر،64 فیصد کی زبردست کمی دیکھنے کو ملی، چارماہ کے بعد نومبر وہ پہلا مہینہ ہے جس میں کرنٹ اکاوٴنٹ سرپلس 9 ملین ڈالر پر رہا۔
حوصلہ افزا خبر یہ ہے کہ نومبر 2023 میں برآمدات اور ترسیلات دونوں میں بہتری دکھائی دی، 3.36 بلین ڈالر پرپاکستان کی برآمدات 12 فیصد تک بڑھیں اور نومبر کے ماہ میں 2.25 بلین ڈالر کی ترسیلات 4 فیصد تک بڑھیں۔
حکومت نے درآمدات کو کامیابی سے سنبھالا جو نومبر 2023ء میں 6 فیصد کمی کے ساتھ 5.3 بلین ڈالر رہ گئیں۔ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں کمی پاکستان کی میکرواکنامکس سٹیبلیٹی کو اور تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 8 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل







