الیکشن ایکٹ 2017 اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن رولز 8(1)کے تحت صوبہ کی آبادی کوآئین کے آرٹیکل 106،51کےتحت صوبہ کے لئے مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے، ترجمان


الیکشن کمیشن نے میڈیا پر حلقہ بندیوں کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں،الیکشن رولز 8(1)کے تحت صوبہ کی آبادی کوآئین کے آرٹیکل 106،51کےتحت صوبہ کے لئے مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹہ کا تعین ہو جاتا ہے۔
وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ دوسرے مرحلہ میں اضلاع کی سیٹیوں کے تعین کے لئے رولز 8(2) کے تحت نکالے گئے کوٹہ کو ضلع کی آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہےجس سے اس ضلع کی سیٹیں مقرر ہو جاتی ہیں ۔ اس میں کسی ضلع کو اگر مکمل سیٹیں دینے کے بعد بقایا آبادی 0.5 سے کم رہ جاتی ہو تو اس کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔اگر آبادی 0.50 سے زیادہ ہو تو اسے ایک سیٹ دے دی جاتی ہے
ترجمان کے مطابق اگر ضلع کی سیٹوں کا حصہ 4.52 بنتا ہے تو اس ضلع کو5 سیٹیں ملتی ہیں بشرطیکہ کوئی اور ضلع موجو د نہ ہو جس کا حصہ اس سے زیادہ ہو مثلاً 4.56۔ اس میں یہ وضاحت ضرور ی ہے کہ سب سے پہلے اس ضلع کوسیٹ ملے گی جس کا حصہ سب سے زیادہ ہو گا یعنی 4.80،4.75،4.70،4.70،4.66۔حتی کی آخری سیٹ تک اس کو چیک کیا جاتا ہے اس طریقہ کار کے مطابق بعض اوقات اگر صوبہ میں سیٹ ہو تو کسی ضلع کو 4.50 پر بھی ایک سیٹ مل جاتی ہے اور اگر سیٹیں حصہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ختم ہو جائیں اور کم حصہ چاہے،4.51 یااس سے زیادہ کیوں نہ ہووہ نظر انداز کرد ی جاتی ہے ۔
سیٹیوں کے تعین کا طریقہ کار الیکشنز ایکٹ 2017کے سیکشن 18، الیکشنز رولز کے سیکشن 8میں واضح ہے۔ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس میں کوئی ردوبدل نہیں کر سکتا اور یہ کام پورا کمیشن (چیف الیکشن کمشنر اور چار ممبران الیکشن کمیشن)کرتے ہیں ۔البتہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ان پر سماعت الیکشن کمیشن کا دو یا تین روکنی بینچ کرتا ہے۔
الیکشن کمیشن یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ ضلع حافظ آباد کی آبادی 13 لاکھ 20 ہزار کے قریب ہے جبکہ قومی اسمبلی کی ایک سیٹ کا کوٹہ 9 لاکھ 5 ہزار 595 ہے جوکہ 1.46 بنتاہےکیونکہ الیکشن ایکٹ رولز 8 (2)کے تحت باقی آبادی 0.5 سے کم ہے اس لئے سے ایک سیٹ دی گئی ہے ۔
اس طرح گوجرنوالہ کی آبادی 49 لاکھ 66 ہزار 338ہے اور مذکورہ بالا کوٹہ کے مطابق اس کا سیٹوں کا حصہ 5.48ہے،اس کا حصہ بھی 0.5 سے کم ہےاسے بھی 5 سیٹیں دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کسی ضلع کو دوسرے ضلع کے ساتھ جوڑنے کا پابند نہیں ہے۔
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 3 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 3 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 2 دن قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 3 دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 دن قبل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 2 دن قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 2 دن قبل
