نومبرمیں غذائی اشیاء کی درآمدات پر656.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا


اسلام آباد: غذائی اشیاء کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر24.40 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں غذائی اشیاء کی درآمدات پر2.929 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا۔ جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.40 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غذائی اشیاء کی درآمدات پر3.638 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
نومبرمیں غذائی اشیاء کی درآمدات پر656.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجواکتوبرمیں 576.65 ملین ڈالراورگزشتہ سال نومبرمیں 658.57 ملین ڈالرتھا۔
مالی سال 2023 میں غذائی اشیاء کی درآمدات کاحجم 7.965 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں گندم کی درآمدات پر114.40 ملین ڈالر، ڈرائی فروٹس 7.614 ملین ڈالر، چائے 306.85 ملین ڈالر، مصالحہ جات 24.258 ملین ڈالر، سویابین آئل 75.12 ملین ڈالر، پام آئل 1.136 ارب ڈالر، دالیں 305.10 ملین ڈالر اورمتفرق اشیا ءکی درآمدات پر857.12 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 12 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 12 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 9 گھنٹے قبل







