سرائیلی حملوں پرخاموش نہیں رہے گے اور دشمن کو جواب دیا جائے گا، حزب اللہ
غزہ پر اسرائیلی جنگ نے لبنان کی سرحد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، شام اور عراق میں امریکی افواج پر مسلح دھڑوں کی طرف سے دوبارہ حملے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک اسرائیلی سائٹ پر میزائلوں سے بمباری کی ہےاور لبنان کی سرحد پر واقع بارانیت کے جنگلات پر آگ لگانے والے گولے فائر کیے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ لبنانی دیہاتوں کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی حملوں پرخاموش نہیں رہے گے اور دشمن کو جواب دیا جائے گا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بدھ کو اطلاع دی تھی کہ اسرائیل نے ملک کے جنوب مغرب میں قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں عرنا اور حضر کے دیہات کے ارد گرد شامی فوج کے ٹھکانوں پر دھماکہ خیز میزائلوں سے بمباری کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی شام کی طرف سے مقبوضہ گولان کی طرف 4 میزائل داغے جانے کے جواب میں کی گئی ہے۔
آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ دو میزائل گرنے کے نتیجے میں دیر الزور دیہی علاقوں میں کونیکو فیلڈ میں امریکی اڈے کے علاقے میں دو پرتشدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم کسی انسانی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔غزہ جنگ میں اسرائیل کی امریکی حمایت کے نتیجے میں شامی علاقے میں امریکی اڈوں پر مسلح دھڑوں نے 19 اکتوبر سے 60 حملے کیے ہیں۔
اسی طرح کے ایک حملے میں، امریکی سینٹرل کمانڈ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بدھ کو عراق میں الاسد ایئر بیس پر ایک میزائل داغا گیا، جہاں امریکی افواج تعینات ہیں تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ ارکان اور تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات
- 9 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 14 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب
- 7 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- 8 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
- 10 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- 7 گھنٹے قبل
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام
- 10 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 7 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- 7 گھنٹے قبل
پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب
- 10 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری
- 12 گھنٹے قبل