بلوچ مظاہرین میں تمام خواتین اور بچوں کو رہا کردیا گیا ہے، نگران وفاقی وزیر
صرف وہ لوگ تحویل میں ہیں جن کی شناخت نہیں ہوئی، فواد حسن فواد


نگران وفاقی وزیر فود حسن فواد نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پُرامن رہے، چند مقامی افراد نے مسائل پیدا کیے۔
وزیراعظم کمیٹی کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ جس میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔ کمیٹی نے بلوچ یکجیتی کمیٹی کی خواتین شرکاء سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کمیٹی نے ان کی شکایات سنی، تمام قانونی اور منصفانہ مسائل و خدشات کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہا کہ اچھی خبر لیکر آئے ہیں، مظاہرین کو ایچ نائن اور پھر ایف نائن پارک کی تجویز دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 23 دن سے کچھ خواتین و حضرات پریس کلب کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے، کچھ مقامی افراد نے چہرے ڈھانپ کر صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پُرامن رہے، چند مقامی افراد نے مسائل پیدا کیے۔ خواتین اور جن کی شناخت ہوگئی ہے ان کو رہا کردیا گیا ہے، صرف وہ لوگ تحویل میں ہیں جن کی شناخت نہیں ہوئی۔ مردوں میں سے 90 فیصد رہا کردیا گیا ہے، دیگر کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے عمل سے یہ پروپیگنڈا زائل ہوگیا کہ اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں، آئین کے اندر رہتے ہوئے سب کو احتجاج کا حق ہے، بلوچستان میرے دل میں دھڑکتا ہے زیادہ تر نوکری بلوچستان میں کی ہے۔
واضح رہے کہ پانچ رکنی وزیراعظم کمیٹی میں وفاقی وزراء فواد حسن فواد، مرتضیٰ سولنگی اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزراء انیق احمد ، جمال شاہ اور چیف کمشنر آئی سی ٹی کیپٹن (ر) انور بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 18 منٹ قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 21 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک منٹ قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 گھنٹے قبل



