Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کے امیدوار گرفتار

چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس لینے کی اپیل

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 21st 2023, 11:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کے امیدوار  گرفتار

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن سے قبل دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آنیوالے پی ٹی آئی رہنما کو سیالکوٹ میں گرفتار کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کے لئے ان کے پاس جانیوالے وکیل کے غائب ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر کئی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہیں جس میں پولیس اہلکار لوگوں کو پکڑ کر موبائل میں ڈال رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق  پری پول رگنگ مسلسل جاری۔ سیالکوٹ میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کیلئے آنے والے تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکس پیغام میں پی ٹی آئی نے ایک سوال بھی لکھا کہ کیا چیف جسٹس صاحب اس پر نوٹس لیں گے؟

ٹوئٹ میں پی ٹی آئی نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ اہلیہ میجر طاہر صادق کا کہنا ہے کہ  میجر طاہر صادق، ایمان طاہر، زین الہیٰ، انبشاط اور میرے کاغذات نامزدگی تیار تھے لیکن رات کو ہماری ٹیم کے ممبر بلال کو اسکی 70 سالہ والدہ کے سامنے تشدد کر کے اس سے ہمارے کاغذات چھین لیے گئے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ بانی چئیرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی ایڈووکیٹ رائے محمد علی نے دستخط کروائے اس کے بعد انہیں جیل کے اندر سے ہی غائب کر دیا گیا ہے اور باہر انتظار میں کھڑے وکلا کو کہا جا رہا ہے کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں۔

Advertisement
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 21 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 4 hours ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 days ago
Advertisement