الیکشن کمشین نے فیصلہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دیا


پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو پارٹی صدارت سے تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ کو تاحیات نااہل قرار دیدیا۔ ، خالد خورشید الیکشن اب نہیں لڑسکیں گے۔ فیصلہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دیا،زبانی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نےسنادیا ہے،جس کا تفصلی فیصلہ 2 روز بعد جاری ہوگا۔
واضع رہے کہ آئی ایس ایف کے سابق صدر رحمان داریلو نے سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر تحریک انصاف خالد خورشید کے خلاف چیف الیکشن کمشنر جی بی کے پاس درخواست دیکر موقف اختیار کیا تھا کہ خالد خورشید کو عدالت نے صادق اور امین ثابت نہ ہونے سمیت حقائق چھپانے کی بنیاد پر نا اہل قرار دیا ہے لہٰذا انہیں آئندہ انتخابی سیاست سے اور پارٹی کی سیاست سے بھی نااہل قرار دیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے مذکورہ درخواست پر تقریباً آٹھ سماعتوں کے بعد آج حتمی فیصلہ جاری کردیا ہے، تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے حقائق چھپانے کی بنیاد پر 4 جولائی کو حلقے کی سیاست اور اسمبلی کی باقی ماندہ مدت کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید عمران خان کے درینہ ساتھیوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، عدم اعتماد سے عمران خان کو ہٹائے جانے کے بعد سے اب تک انہوں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا، اس کے باوجود کہ ان کو جعلی ڈگری کیس میں وزارت اعلیٰ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا اور تاحیات نااہلی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- an hour ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- an hour ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 6 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 hours ago



