انتخابات میں میاں صاحب کا نعرہ ہو گا "مجھے کیوں بلایا" چیئرمین پیپلز پارٹی


پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مخالفین کو دعوت دیتے ہیں مل کر پیپلز پارٹی کا مقابلہ کریں، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ریلیف مل رہا ہے، پہلے میاں صاحب کا نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اب الیکشن میں نواز شریف کا نعرہ ہوگا ”مجھے کیوں بلایا“۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو شہداد کوٹ پہنچے اور این اے 196 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، میں نے قمبر شہداد کوٹ سے اپنے کاغذات جمع کرائے دیئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم اپنے مخالفین کے ساتھ بھی یہ سلوک نہیں چاہتے، مگر سائفر بہت سنجیدہ کیس ہے، جس کی پوری تحقیقات ہونی چاہئیں، یہ قومی سلامتی کی بہت بڑی خلاف ورزی ہے۔
بلاول نے کہا کہ عمران خان کو دیے گئے سائفر کا کوئی ریکارڈ نہیں، انہوں نے خود کہا کہ کھوگیا ہے، ان کی گرفتاری والے روز وہ عالمی میڈیا کو لیک ہوگیا، عدالت اسے بہت سنجیدگی سے لے، حکومت تحقیقات کرے یا ججز جوڈیشل انکوائری کریں کہ سائفر کے پیچھے کہانی کیا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، آج پاکستان کے حالات بہت برے ہے، عوام مہنگائی کے باعث مشکل میں ہیں، مزدوروں، کسانوں کو ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں، صحت کی سہولیات ہر شہری کے لیے مفت ہونی چاہیے، قائد عوام نے روٹی، کپڑا اور مکان کا منشور دیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں نواز شریف کا نعرہ ہوگا ”مجھے کیوں بلایا“، مخالفین کو دعوت دیتے ہیں، ایک ہوکر ہمارامقابلہ کریں۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago




