Advertisement
پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی

انہوں نے مسیحی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوے کہا کہ مسیحی برادری تمام شعبہ ہائے زندگی خصوصاً تعلیم اور طب کے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 25th 2023, 3:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسپیکر قومی اسمبلی نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی

سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  نے ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوے کہا کہ مسیحی برادری تمام شعبہ ہائے زندگی خصوصاً تعلیم اور طب کے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بین المذاہب رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوے کہا کہ حضرت عیسی علیہ سلام کے امن، محبت اور بھائی چارے کی تعلیمات کو عام کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے بھائیوں اور بہنوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو بلاامتیاز رنگ و نسل اپنے مذہبی عقائد و تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے اور مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اللہ تعالی نے حضرت عیسٰی علیہ السلام کو امن، محبت، بھائی چارے اور برداشت کی تبلیغ کے لیے مبعوث فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان حضرت عیسٰی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ اور سچا پیغمبر مانتے ہیں اور ان کا یوم ولادت مسلمانوں کے لیے بھی اتنا ہی باعث مسرت ہے جتنا مسیحی برادری کیلئے ہے۔سپیکر نے پارلیمان میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ممبران کے کردار کو سراہتے ہوے کہا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ممبران نے ہمیشہ ایوان کی کاروائی میں بھر پور حصہ لیا ہے اور قانون سازی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 18 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 28 minutes ago
Advertisement