Advertisement
پاکستان

اوپن یونیورسٹی کا کانوکیشن 31 جنوری کو جناح کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوگا

کانوکیشن میں شرکت کے لئے طلبہ 5 جنوری تک رجسٹریشن کرسکتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 25th 2023, 8:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوپن یونیورسٹی کا کانوکیشن 31 جنوری کو جناح کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوگا

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کانوکیشن31جنوری 2024کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹرمیں منعقدہوگا ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے پیر کے روز جاری پریس ریلیز کے مطابق اس تقریب میں وفاقی وزراء، سیکرٹریز، وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیداران، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز، یونیورسٹی کے چاروں ڈین، پروفیسرز، پرنسپل افسران و فیکلٹی ممبران، طلباء و طالبات کے علاوہ ملک کے نامور صحافی اور سماجی شخصیات شریک ہوں گے۔

کانوکیشن میں طلبہ کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئےوائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے انہیں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔کانوکیشن میں شرکت کے لئے طلبہ 5 جنوری تک رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ سمسٹر خزاں 2004تا سمسٹر بہار 2022ء کے تمام ڈگری پروگرامز کے 70 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے گریجویٹس رجسٹریشن کرنے کے اہل ہیں۔

رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkکا وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونیورسٹی نے تمام صوبائی دارالحکومتوں (کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور)کے علاوہ مظفر آباد میں بھی وہاں کے مقامی طلبہ کے لئے جلسہ تقسیم اسناد کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اسلام آباد، گلگت بلتستان اور راولپنڈی ڈویژن(اٹک، چکلالہ، جہلم اور راولپنڈی)کے طلبہ اسلام آباد کے جناح کنوینشن سینٹر میں 31جنوری کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔کراچی چیپٹر کا کانووکیشن 3مارچ، 2024ء کو ہوگا، لاہورمیں 28مارچ، کوئٹہ میں 19مئی جبکہ پشاور اور مظفرآباد چیپٹر کے کانووکیشنز باالترتیب 9جون اور 30جون، 2024کو منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایچ ڈی پروگرامز کے فارغ التحصیل تمام طلبہ اسلام آباد چیٹر کے کانووکیشن کے لئے رجسٹریشن کریں گے جبکہ ایم فل پروگرامز کے طلبہ کو گولڈ میڈلز اور ڈگریاں اُن کے صوبائی دارالحکومتوں میں منعقدہ کانووکیشنز میں دی جائیں گی۔طلبہ کانووکیشن کے بارے میں مزید تفصیلات convocation@aiou.edu.pkیا فون نمبر 9571717-051پر حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisement
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • ایک دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 دن قبل
Advertisement