Advertisement
پاکستان

بلوچ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ، وزیر اطلاعات

مرتضیٰ سولنگی نے یقین د ہانی کرائی کہ بلوچستان سے آنے والے مظاہرین کو ان کے سفر کے دوران کہیں نہیں روکا گیا اور ان کے ساتھ عزت سے پیش آیاگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 26th 2023, 1:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ، وزیر اطلاعات

اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا  کہ اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ان کے تمام حقیقی خدشات کا پُرامن حل تلاش کیا جائے گا۔ایک نجی نیوز ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے ان کے تحفظات دور کرنے اور انہیں عزت و احترام اور حفاظت کے ساتھ گھروں کو واپس بھیجنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مظاہرین میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز پہلے حراست میں لی گئی خواتین کو رہا کر دیا گیا ہے۔

نگران وفاقی وزیراطلاعات  نے مزید کہا کہ اس وقت ایک سوتریسٹھ زیر حراست افراد کی رہائی کا عمل جاری ہے۔وزیر اطلاعات ونشریات نے اس بات پر زور دیا کہ ہر فرد کو پرامن احتجاج کاحق حاصل ہے اور حکومت مظاہرین کی دیکھ بھال کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے لئے سیکیورٹی، ایمبولینس اور طبی سہولیات موجود ہیں۔مرتضیٰ سولنگی نے یقین د ہانی کرائی کہ بلوچستان سے آنے والے مظاہرین کو ان کے سفر کے دوران کہیں نہیں روکا گیا اور ان کے ساتھ عزت سے پیش آیاگیا۔

Advertisement
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • a day ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • a day ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 days ago
Advertisement