لاہور: جہانگیر ترین گروپ کی تشکیل کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی سیاسی طور پر متحرک ہوگئے ، وزیراعلی ٰ کے ارکا ن اسمبلی سے رابطوں میں تیزی آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ48گھنٹے میں 50 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں ، وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ترین گروپ اورہم خیال گروپ کےا رکان بھی شریک ہوئے ۔وزیراعلیٰ نے صبح 10سے 11بجے تک کاوقت ا رکان اسمبلی کے لئے مقرر کردیا،بغیر وقت لئے صبح 10سے 11بجے تک ارکان وزیراعلیٰ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں واضح کردیا کہ کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمیشہ ارکان اسمبلی کوساتھ لےکرچلا ہوں ، ارکان اسمبلی کی مشاورت سےحکومتی امور کے اہم فیصلے کئےجاتے ہیں۔
وزیراعلی نے ملاقاتوں میں ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہر شہر کو ترقیاتی پیکیج دے رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،ارکان صوبائی اسمبلی آصف مجیداورمحمد شفیع نے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعلی ٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے دوردراز علاقوں کوترقی کے دھارے میں لانے کے لئے فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کی روایت کو ختم کردیا ہے۔ جلد رحیم یار خان کا دورہ کروں گا۔پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمرا ن خان کی قیادت میں متحد ہے۔ پروپیگنڈا کرنے والے عناصرمخصوص ایجنڈا لےکرچل رہے ہیں،موقع پرست عناصرکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے۔الزامات کی سیاست کی اور نہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی، شفافیت،میرٹ،انصاف اورقانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں ۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اپنی سیاسی ٹیم کاآج مشاورتی اجلاس بلا لیا ، وزیراعلیٰ کی زیرصدارت سیاسی ٹیم کااجلاس آج دوپہرایوان وزیر اعلیٰ میں ہوگا۔وزیراعلیٰ سیاسی ٹیم کےساتھ سیاسی صورتحال پرمشاورت کریں گے ، وزیرقانون راجہ بشارت،وزیرصنعت اسلم اقبال شریک ہوں گے ، وزیرزراعت حسین جہانیاں گردیزی،وزیرتوانائی اخترملک ،وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت اوردیگراہم وزرا بھی سیاسی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایک روزقبل جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا، گروپ کا نام ’جہانگیر ترین ہم خیال گروپ’ رکھا گیا ہے، جہانگیر ترین گروپ نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردیے۔ ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 7 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 5 گھنٹے قبل



