لاہور : پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن نے کورونا مثبت آنے سے متعلق مداحوں کو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کیا۔مومنہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ انھوں نے اپنی تصویر بھی اس اسٹوری میں شیئر کی۔
مومنہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس تصویر میں چہرے پر نا ہی کوئی میک اپ کیا ہوا ہے اور نا کوئی فلٹر لگایا گیا ہے، بس صرف کوویڈ ہے ۔انہوں نے مداحوں کو اس عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا بھی مشورہ دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔
اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہت سی شخصیات وبا کا شکار ہوچکی ہیں جن میں مرینہ خان ، آمنہ الیاس، بہروز سبزواری، اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، سنبل شاہد، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید131فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار987ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 90ہزار 391ہو گئی ہے ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 6 گھنٹے قبل



