Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور امریکی ریاست نےپرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا

امریکا کی سپریم کورٹ ابھی ریاست کے اس حق کو جانچ رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 29th 2023, 2:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈونلڈ ٹرمپ کو  ایک اور امریکی ریاست نےپرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا

چند روز قبل امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی— فوٹو: فائل

ایک اور امریکی ریاست نے سابق امریکی صدر اور آئندہ  انتخابات کیلئے ریپبلکن صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولوراڈو کے  بعد اب امریکی ریاست مین میں بھی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

 امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی۔

ریاست مین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ ابھی ریاست کے اس حق کو جانچ رہی ہے کہ آیا اسے ٹرمپ کو نا اہل قرار دینے کا حق ہے یا نہیں۔

 

Advertisement