واپڈا کے پانی و پن بجلی کے شعبوں میں جاری منصوبوں پراہم اہداف حاصل کئے گئے،


لاہور: واپڈا نے کہا ہے کہ سال 2023 ملک میں پانی اور پن بجلی کے شعبوں کےلئے بہتر ثابت ہوا،رواں سال پن بجلی کی زیادہ پیداوار حاصل ہوئی جبکہ پانی او رپن بجلی کے شعبوں میں جاری منصوبوں پر بھی اہم اہداف حاصل کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق 2023 میں واپڈا نے 34 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی پیدا کی جو گزشتہ سال کی نسبت 2 ارب 20 کروڑ یونٹ زیادہ ہے،
پن بجلی کی اضافی پیداوار سے ملکی خزانے کو 106 ارب روپے کی بچت ہوئی،ا گر بجلی کی یہی مقدار مہنگے درآمدی ایندھن سے پیدا کی جاتی توقومی خزانے کو 106 ارب روپے خرچ کرنا پڑتے، واپڈا پن بجلی کی لاگت 3 روپے51 پیسے فی یونٹ ہے اور نیشنل گرڈ میں واپڈا پن بجلی کا تناسب 30 فیصد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ سمیت واپڈا کے 22پن بجلی گھر ہیں جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 9 ہزار 459 میگا واٹ ہے،سال 2023 کی پیداوار کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا سے 12 ارب 90 کروڑ یونٹ، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے 4 ارب 40 کروڑ یونٹ، غازی بروتھا سے 6 ارب 80 کروڑ یونٹ، منگلا سے 4ارب 70 کروڑ یونٹ، نیلم جہلم سے ایک ارب یونٹ، وارسک سے 80 کروڑ یونٹ،چشمہ سے 90 کروڑ یونٹ جبکہ دیگر پن بجلی گھروں سے 2ارب 50 کروڑ یونٹ پن بجلی پیدا ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 2023 زیر تعمیر منصوبوں کےلئے بھی بہتر سال ثابت ہوا،مالی مشکلات کے باوجود واپڈا کے تمام آٹھ زیر تعمیر منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں پوری رفتار کے ساتھ جاری رہیں۔ ترجمان نے کہا کہ واپڈا نے فروری2023 میں داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر دریا کا رخ موڑنے کا اہم سنگ میل عبور کیا جبکہ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر بھی ٹیسٹ رن کے ذریعے دریاکا رخ موڑا جا چکا ہے، توقع ہے کہ مہمند ڈیم پراجیکٹ سائٹ پر بھی آئندہ تین سے چار ماہ میں دریا کا رخ موڑدیا جائے گا۔
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 hours ago

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 4 hours ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- a day ago

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 8 hours ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- a day ago

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- a day ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- a day ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 8 hours ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 8 hours ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- a day ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- a day ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 8 hours ago


