ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پات چل رہی ہے، راستہ نکل آئے گا، خواجہ سعد رفیق


پاکستان مسلم لیگ (ن) وار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام انتخابات 2024 مل کر لڑنے پر اتفاق کرلیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کھنڈر کا نقشہ پیش کر رہا ہے فنکشنل لیگ کے ساتھ اس پر بات چیت ہوئی ہے، سندھ میں لوٹ مار کا بازار ہے، اس پر بھی بات چیت کی گئی۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں الیکشن لڑنے پر ویلکم کرتے ہیں، 15سال سےاہل سندھ کومحرومیاں ہی ملی ہیں، البتہ سندھ میں ن لیگ کے دور میں ڈاکو راج کو بھی رگڑا لگا تھا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے، ن لیگ کا مل کرالیکشن لڑنے پر اتفاق ہوا ہے جب کہ ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پات چل رہی ہے، راستہ نکل آئے گا۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ فنکشنل صدرالدین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہر ڈپارٹمنٹ میں چور بازاری ہے، صوبے میں جو سسٹم چل رہا ہے 8 فروری کو اسے ختم کردیں گے۔ 30 سے 35 فیصد پیپلز پارٹی مافیا کو ووٹ پڑتا ہے، وزیر اعلیٰ پٹواری سے لیکر آئی جی تک کے سر کا تاج بنے ہوئے ہیں، ہمارا ترازو ہوا میں ہے جب کہ دوسرے میں سارا وزن ڈالا گیا ہے۔

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 18 گھنٹے قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 16 گھنٹے قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 2 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 19 گھنٹے قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

