پارٹی سے اس کا نشان واپس لینے کا مطلب پارٹی کو ختم کرنا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمارا اصل چیئرمین و لیڈر صرف عمران خان ہے وہ چاہے جیل میں ہو یا باہر وہ کل بھی چیئرمین تھے آج بھی چیئرمین ہے ، ہم ان کے نمائدے کی حیثیت سےبیٹھےہیں،پارٹی سے اس کا نشان واپس لینے کا مطلب پارٹی کو ختم کرنا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب کوئی فیصلہ آتا ہے تو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، یہ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ پر بھی حملہ آور ہیں، اور الیکشن کمیشن کو یرغمال بنا کر بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات شفاف تھے، جس طرح ہم نے شفاف الیکشن کروائے کسی نے نہیں کروائے، ان کی کوشش ہے پی ٹی آئی کے پاس بلا نہ رہے، پاکستان کے 70 فیصد عوام کی نشانی بلا ہے، کسی پارٹی سے اس کا نشان لینے کا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملات دیکھنے کا اختیار نہیں، اگر آپ پی ٹی آئی سے نشان لیں گے تو ریزرو سیٹیں کس کو ملیں گی؟ کیا تیسری قوتوں کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کس سمت چل پڑے گا، کیا یہ بہتر نہیں کہ عدلیہ اس مسئلے کو دیکھے، الیکشن کمیشن میں ہم نے دو پٹیشنز فائل کی ہیں، 80 سے زیادہ کیسز ہیں جو الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لا رہے ہیں۔
اس موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ مفرور شخص کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر سفیر نے رخصت کیا، دنیا سب دیکھ رہی ہے، یہ تاریخ میں لکھا جائے گا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہائیکورٹ کی بائیومیٹرک مشین پہنچائی جاتی ہے، نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے لیے لایا گیا ہے، ظل سبحانی نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیےگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا ہوا ہے لیکن ظل سبحانی کو چوتھی بار وزیراعظم بنوانا ہے تو قوم کو کیوں اذیت میں ڈال رہے ہیںَ۔دنیا سب دیکھ رہی ہے، تاریخ میں لکھا جائے گا
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- a day ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- a day ago
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 2 days ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- a day ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 2 days ago
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 2 days ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 17 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 21 hours ago

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 2 days ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- a day ago

