Advertisement
پاکستان

غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی، مزید 1207 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے

1207 افغان شہریوں میں 374 مرد، 319 خواتین اور 514 بچے شامل تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 30th 2023, 2:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی، مزید 1207 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے

اسلام آباد: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مزید 1207 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے ہیں۔

حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

29 دسمبر 2023 کو جانے والے 1207 افغان شہریوں میں 374 مرد، 319 خواتین اور 514 بچے شامل تھے جبکہ اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 453,480 تک پہنچ چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement