ریسکیو حکام کے مطابق ایک خاتون ٹیچر سمیت 20 سے 25 بچے ٹیوشن سینٹر میں موجود تھے


لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 14 بچے جاں بحق ہوگئے۔
وزیر صحت پنجاب نے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، ریسکیو حکام کے مطابق ایک خاتون ٹیچر سمیت 20 سے 25 بچے ٹیوشن سینٹر میں موجود تھے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع شام 4:45 بجے پرملی تھی، 5 سے 6 بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد 2 بچوں کو ڈسچارج کردیا گیا،4 بچے زیر علاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچے اسکول کی اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے آئے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا، ٹیوشن سینٹر کےگراؤنڈ فلور پر بچے پڑھ رہے تھے۔ ٹیوشن سینٹر چلانے والے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تحقیقات کے بعد تمام چیزیں سامنے لائی جائیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی، وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گھر میں ٹیوشن سینٹر بنایا ہوا تھا، خستہ حال عمارت کو بچوں کو پڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا، اسے ٹھیک نہیں کرایا گیا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago


