مجلس عزا میں شوبز شخصیات سمیت عزاداران حسین علیہ سلام کی بھرپور شرکت


لاہور (عبدالسلام علی): گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز شخصیات سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
مجلس عزا میں لیجنڈ اداکار شاہد حمید، سینئر ہدایتکارہ سنگیتا ، سینئر اداکار خالد عباس ڈار، سینئر پروڈیوسر صفدر ملک، سینیر ڈائریکٹر شہزاد رفیق، فلم ڈائریکٹر شاہد رانا، اداکار گوشی خان،ندیم سلامت،اداکار اچھی خان، گلوکار عباس جٹ، اداکارہ لیلیٰ، ڈریس ڈیزائنر ٹمی رائے، اداکارہ آمنہ، دردانہ رحمان، امیر شوکت علی، سیف علی خان، جونی ملک صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، جاوید وڑائچ،طلعت شاہ، خرم باری، افضل بٹ، اداکارہ نشو، اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
.webp)
حسن صادق ،شیر میانداد ،چاند خان ،امیر شوکت علی ،سجاد بیلا ،پپو۔سمراٹ سمیت دیگر نے سوز و سلام اور نوحہ خوانی کی۔
علامہ آغا شمس رضا شمسی نے مصائب اہل بیت اطہار علیہ سلام بیان کیے اور امام عالی مقام علیہ سلام اور ان کے 72 رفقا کی لازوال قربانیوں کو بیان کیا۔
بعد از خطاب علم حضرت غازی عباس علیہ السلام برآمد کیا گیا۔سوز خوانی کی گئی اور ماتم داری کی گئی، مجلس کی نقابت کے فرائض محمد پرویز کلیم نے انجام دئیے۔
گلوکار ہ شاہدہ منی نے کہا کہ ہر سال بارہ محرم الحرام مجلس کی ڈیوٹی انجام دیتی ہوں اس مرتبہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف رہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں ۔
مجلس کے اختتام پر لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 13 منٹ قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 30 منٹ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل



