Advertisement
پاکستان

پاکستان کی معاشی خوشحالی زراعت سے وابستہ ہے ، انوارلحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بنیادی سطح پر سماجی و معاشی ترقی کے لیے زراعت کی بڑی اہمیت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 30th 2023, 11:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی معاشی خوشحالی زراعت سے وابستہ ہے ، انوارلحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بنیادی سطح پر سماجی و معاشی ترقی کے لیے زراعت کی بڑی اہمیت ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج اسلام آباد میں قومی کسان کنونشن سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کسانوں کےمسائل کے بارے میں بات چیت کی اور کسانوں کو ان کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان اعزازی تھے۔

وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کی چھتری تلے کئی اہم سنگ میل کے حصول پر وزارتوں اور محکموں کی کوششوں کو سراہا اور مختلف اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ 

Advertisement
Advertisement