80 فیصد ووٹرز کو انکے حق سے محروم کرنے کے لئے دوڑیں لگائی ہوئی ہیں، اعظم سواتی

سینیٹر اعظم خان سواتی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونےپرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ سے میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں،پچھلے 18 ماہ میں ملک میں آئین، قانون، عدل اور انصاف کو پامال کیا گیا۔
سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کا آئین بنیادی فرض صاف شفاف انتخابات کا انعقاد اور تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی یقینی بنانا ہے،بد قسمتی سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے اور 80 فیصد ووٹرز کو انکے حق سے محروم کرنے کے لئے دوڑیں لگائی ہوئی ہیں جسکی شدید مذمت کرتا ہوں۔
سینیٹر اعظم خان سواتی کا قوم کے نام پیغام pic.twitter.com/MxQI1MpS6m
— PTI (@PTIofficial) December 31, 2023
اعظم سواتی نے کہا کہ میں 20 سال سے مانسہرہ کا سینیٹر ہوں اور ناظم اعلیٰ رہا ہوں، لیکن کل جس طرح سے مانسہرہ کا گھیراؤ کیا گیا اپنی76 سالہ زندگی میں کبھی نہیں دیکھا،مانسہرہ سے میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں،میں اپنے کورنگ امیدوار گستاسب کو کہتا ہوں میدان میں نکل کر پی ٹی آئی کی ترجمانی کرے،اگر میرے کاغذات نامزدگی قانون اور آئین کے مطابق مسترد ہوتے ہیں تو وہ گستاسب خان میرے کورنگ امیدوار کی حیثیت سے این اے 15 میں ترجمانی کرینگے۔
اعظم سواتی نے مزید کہا ہے کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا مجھے امید ہے ٹربیونل عدالتوں سے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہونگے،مجھ سے منسوب تمام کیسز فرسودہ ہیں،پاکستان کے مرکزی سسلین مافیا نواز شریف کے کاغذات نامزدگی قانون اور آئین کے مطابق مسترد کروائینگے۔

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 2 دن قبل

