طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا قیام کلمہ کی بنیاد پر ہوا ،نظریہ و نظام خلافت راشدہ ہے

.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی وچیئر مین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے،خلافت راشدہ کا پہلا اصول نظام انصاف ہے ، مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے سال نو کی تقریبات پر پابندی لگائی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنھوں نے 9 مئی کا واقعہ کیا ہے ،ان کو سزا ضرور ملنی چاہیے ،یہ نہیں ہو سکتا کہ جو ملک و قوم کے ساتھ دشمنی کرے، اس کو کھلا چھوڑ دیا جائے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمیں خلافت راشدہ کا آغاز اپنے گھر سے کرنا ہو گا اوراپنے زکوة کے نظام کو بہتر بنانا ہو گا،حضرت عمر فاروق کے دور خلافت میں زکوة دینے والے تھے اور لینے والا کوئی نہیں تھا،حضرت ابوبکر صدیق نے ایک رسی کے برابر بھی زکوة نہ دینے والوں کے خلاف جہاد کا حکم دیا،اگر پاکستان میں زکوةکا نظام بہترکر دیا جائے تو ملک میں غربت کی شرح میں کافی حد تک کمی ہو جائے گی اور سٹرکوں پر کوئی بھوکا سویا ہوا بھی نظر نہ آ ئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام کلمہ کی بنیاد پر ہوا ،نظریہ و نظام خلافت راشدہ ہے،حضرت صدیق اکبر پہلے مسلمانوں کے خلیفہ ہیں جنہوں نے رسول اللہۖ کے نظام مصطفیۖ کو خلافت راشدہ سے دنیا بھر میں نافذ کیا،نظام خلافت راشدہ کا پہلا اصول نظام انصاف ہے ،خواہ وہ مسلمان ہو یا کافر، ترازو انصاف سب کیلئے یکساں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام خلافت راشدہ نافذ ہونا چاہئیے جس کے لئے ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ نظام عدل آزاد قائم ہو،ایثار و محبت کانظریہ اور وہ سوچ جو گم کر بیٹھے ہیں کی طرف ہمیں واپس آنا ہے۔

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 18 گھنٹے قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- ایک دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 18 گھنٹے قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل

