Advertisement

مسلم ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا برطانیہ جانے کی اجازت

10 پاؤنڈ کی ادائیگی کے بعد درج بالا مسلم ممالک کے شہری برطانیہ میں داخل ہوسکیں گے اور یہ ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کار آمد ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 5:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا برطانیہ جانے کی اجازت

لندن: برطانیہ نے سالِ نو 2024 کے لیے کئی مسلم ممالک کے لیے مفت ویزا انٹری سروس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی فیس صرف 10 پاؤنڈ ہے۔ 

برطانیہ کی اس نئی ویزا پالیسی کے تحت اس سہولت کی فیس صرف 10 پاؤنڈ رکھی گئی ہے یعنی 10 پاؤنڈ کی ادائیگی کے بعد درج بالا مسلم ممالک کے شہری برطانیہ میں داخل ہوسکیں گے اور یہ ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کار آمد ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئی ویزہ پالیسی کے تحت خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور عمان کے ساتھ ساتھ اردن کے شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔


برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور اردن کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت کا اطلاق 22 فروری 2024 سے ہوگا۔

Advertisement