Advertisement

ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا 52 سال حکومت کرنے کے بعداقتدار چھوڑنے کا اعلان

مارگریتھ نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 2:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا 52 سال حکومت کرنے کے بعداقتدار چھوڑنے کا اعلان

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے 52 سال حکومت کرنے کے بعد مسند اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔العریبہ نیوز کے مطابق مارگریتھ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ملکہ مارگریتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فیڈرک کو سونپ دوں گی۔

اقتدار چھوڑنے کا یہ فیصلہ 2023 کے اوائل میں ہونے والی کمر کی سرجری کے بعد کر لیا تھا۔خطاب کے دوران ملکہ مارگریتھ نے کئی سالوں سے ان کی حمایت کرنے کے لیے ڈنمارک کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ مارگریتھ نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا۔ 83 سال کی ملکہ نے ڈنمارک پر 52 سال حکومت کی۔رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد یورپ کی واحد ملکہ ہیں۔

 

Advertisement