Advertisement

سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ پر چینی صدر کی امریکی ہم منصب کو مبارکباد

مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات پر زور

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 3:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ پر چینی صدر کی امریکی ہم منصب کو مبارکباد

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو مبا رک باد دیتے ہوئے کہاکہ دونوں مما لک کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم مشترکہ مفاہمت اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چا ہیے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ پہلے ہی ثابت کر چکی ہےکہ دو بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکا کے لیے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون ہی ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ ہے۔

 

Advertisement