Advertisement
پاکستان

این اے 27 لاہور سے پی ٹی آئی کے امیدوار خرم لطیف کھوسہ گرفتار

خرم لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا، لطیف کھوسہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 6:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
این اے 27 لاہور سے پی ٹی آئی کے امیدوار خرم لطیف کھوسہ گرفتار

این اے 27 لاہور سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور سینیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، تھانہ مزنگ میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

لطیف کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیٹے خرم لطیف کو لاہور میں تھانا مزنگ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ خرم لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خرم لطیف کے خلاف تھانا مزنگ میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، 15 سے 20 نامعلوم وکلاء کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خرم لطیف کھوسہ نے وکلا کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کو زدو کوب کیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور بھی ہوئے۔

Advertisement