گوجرانوالا کینٹ پرحملہ اور جلاؤ گھیراؤ، عدالت کا 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
51 ملزمان کی فہرست میں پی ٹی آئی کے مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب،علی امین گنڈا پور اور زرتاج گل اور زین قریشی کے نام بھی شامل ہیں


گوجرانوالا کینٹ پر نو مئی کو ہوئے حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عدالت نے 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے دفعہ 88 کے تحت ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم پر مذکورہ 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔ مذکورہ 51 ملزمان کی فہرست میں پی ٹی آئی کے مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب،علی امین گنڈا پور اور زرتاج گل اور زین قریشی کے نام بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی، احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہروں کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کردیے گئے ہیں۔عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے مقدمےمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری بھی ملزم نامزد ہیں تاہم پانچوں شخصیات زیر حراست ہیں۔

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 15 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 14 hours ago

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- a day ago

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 13 hours ago

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 12 hours ago

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 days ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 5 hours ago
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 14 hours ago

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- a day ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- a day ago

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 days ago
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 15 hours ago




