پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد سمیت 40 سے زائد لوگ عمر ڈار کو اغوا کر کے لے گئے، والدہ


لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمر ڈار کو آج ہی بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں عمر ڈار کی گرفتاری کے خلاف والد کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی، درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کل ہماری ہوٹل مالک سے ملاقات ہوئی ہے وہ ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دے رہے، ہم نے ہوٹل مالک سے کہا ہمیں فوٹیج دیں تو ان کا کہنا ہے میرا ہوٹل بند ہو جائے گا، ہوٹل مینیجر کی ویڈیو میرے پاس ہے، وہ اقرار کر رہا ہے پولیس ہوٹل میں آئی اور عمر ڈار کو گرفتار کیا۔
میں اور میرے گھر کی ساری خواتین عمران خان کےساتھ ہیں!!
— GNN (@gnnhdofficial) January 1, 2024
میرے بابا سے جو مرضی بیان دلوالو،،ہم خان کے ساتھ نہیں چھوڑیںگے،
عمرڈار کی بیٹی نے منظر عام پر آکر سب کو ہلا دیا!!#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNNUpdates pic.twitter.com/niBaGGqn7o
جج نے درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو عمر ڈار کو آج ہی بازیاب کراکے جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
درخواست میں والدہ نے موقف اپنایا تھا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد سمیت 40 سے زائد لوگ عمر ڈار کو اغوا کر کے لے گئے، مغوی کی والدہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں، مغوی کے خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشان بنایا جا رہا ہے، عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔
ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمر ڈار کی بیٹی نے پنجاب پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں کو اغوا کرکے ان کی وفاداریاں تبدیل کرنے کو شرمی قرار دیا۔ انہوں ںے مطالبہ کیا کہ والد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ وہ خود پر بنائے گئے جعلی مقدمات کا سامنا کرسکیں، ہم اور ہمارے اہل خانہ مرتے دم تک عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں چاہے چاچا عثمان ڈار کی طرح والد عمر ڈار بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیں۔

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- a day ago

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- a day ago

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- a day ago

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- a day ago

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 11 hours ago
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 13 hours ago
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 12 hours ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 3 hours ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- a day ago

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 11 hours ago

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 14 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 12 hours ago




