Advertisement
پاکستان

عام انتخابات کےلئے22 ہزار 711 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

جنرل نشستوں پر کل 25 ہزار 951 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، الیکشن کمیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 10:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عام انتخابات کےلئے22 ہزار 711 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر امیدواروں کے منظور شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردی ہیں،

الیکشن کمیشن کے مطابق کل 22 ہزار 711 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔جنرل نشستوں پر کل 25 ہزار 951 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 7ہزار 473 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے جن میں 445 خواتین شامل تھیں، ان میں سے 1024 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کی جانب سے مسترد کئے گئے ہیں، ان میں 934 مرد اور 90 خواتین امیدوار شامل ہیں ۔ اس طرح 6 ہزار 449 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں میں امیدواروں کی جانب سے عمومی نشستوں پر 18 ہزار 478 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جن میں 808 خواتین اور 17 ہزار 670 مرد امیدوار شامل تھے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے 2 ہزار 216 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ان میں 2 ہزار 81 مرد اور 135 خواتین شامل تھیں۔ اس طرح 672 خواتین امیدواروں سمیت صوبائی اسمبلیوں کے 16 ہزار 262 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 209 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے ریٹرننگ افسران کی جانب سے 93 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے اور 116 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔ پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3 ہزار 621 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے521 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے جبکہ 3 ہزار 100 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔

سندھ سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کےلئے ایک ہزار 681 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 166 مسترد اور ایک ہزار 515 منظور کئے گئے ۔ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر ایک ہزار 331 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے 152 مسترد اور ایک ہزار 179 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔ اسی طرح بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 631 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 92 مسترد 539 منظور کئے گئے۔

 
 

کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 8 ہزار 935 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے ریٹرننگ افسران کی جانب سے 943 مسترد اور 7 ہزار 992 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 4 ہزار 294 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 520 مسترد اور 3 ہزار 774 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔

بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر ایک ہزار 788 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 386 مسترد اور ایک ہزار 402 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت 3 جنوری سے ہو گی جو 10 جنوری تک جاری رہے گی۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری جبکہ کاغذات نامزدگی 12 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے ۔ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات آلاٹ کئے جائیں گے۔

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جنوری کو ہوگی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 16 جنوری تک جبکہ ایپلٹ ٹریبونل کی جانب سے ان پر فیصلے 19 جنوری تک ہوں گے۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 22 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

Advertisement
ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

  • a day ago
پاکستان کے رانا عرفان  کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

  • a day ago
پاکستان میں سونے  کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 3 days ago
شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا،  پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

  • 2 hours ago
عوام  کمرکس  لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی  مہنگی کرنے کی تیاری

عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

  • a day ago
وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

  • a day ago
ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

  • a day ago
اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

  • 3 hours ago
کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے  ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

  • 5 hours ago
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • 2 days ago
Advertisement