3 جنوری کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا


پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست 3 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے،
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہ میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت حلالی بینچ میں شامل ہیں۔
لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 جنوری کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا۔
26 دسمبر 2023 کو تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پرعملدرآمد نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے دائر کی، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ 22 دسمبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی دادرسی کرنے کی ہدایت کی تاہم الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد نہیں کیا۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر نے متعدد خطوط لکھے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کوہدایت کی جائے کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحریکِ انصاف کے امیدواروں، کارکنوں، قائدین، تائید اور تجویز کنندگان کی گرفتاری سے روکا جائے، انتخابی مہم چلانے کے لیے جلسے جلوسوں کی اجازت بھی دی جائے۔
تحریک انصاف نے درخواست میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو فریق بنایا تھا۔
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے
- 2 days ago
زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 hours ago

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی
- 2 days ago
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ
- 14 hours ago

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago
کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک
- a day ago

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- 14 hours ago
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا
- 14 hours ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 13 hours ago
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- 14 hours ago



